preloader
چھاتی کا کینسر – آگاہی میں زندگی ہے

چھاتی کا کینسر – آگاہی میں زندگی ہے

کینسر یا سرطان اس رسولی کو کہتے ہیں جو جسم کے کسی بھی حصے میں خلیات کی غیرضروری اور بے ہنگم نشونما سے بنتی ہے خواتین میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پایا جاتا ہے ۔پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے کینسر کا خطرہ لاحق ہے ▪︎چالیس سال سے زیادہ عمر کا ہونا ▪︎موٹاپا ▪︎خاندان میں بیماری کا ہونا ▪︎تیس سال کے بعد پہلا بچہ ہونا یا بچے کی پیدائش نہ ہونا ▪︎جن خواتین کی پہلے سے ایک چھاتی میں کینسر ہو چکا ہو ▪︎جلد ماہواری کا آغاز ▪︎ماہواری کی تاخیر سے بندش ▪︎ بچوں کو دودھ نہ پلانا علامات : ▪︎چھاتی میں درد کا ہونا ▪︎ چھاتی میں گلٹی یا سختی کا ہونا ▪︎ بغل میں گلٹی کا ہونا ▪︎نپل سے مواد کا اخراج ▪︎ نپل کا اندر کی طرف دھنسنا ▪︎چھاتی کی جلد میں تبدیلی ͟بروقت تشخیص کیسے ممکن ہے ؟ ▪︎40 سال سے کم عمر خواتین ہر ماہواری کے دسویں دن آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنی چھاتی کا خود معائنہ کریں ۔کسی بھی قسم کی تبدیلی محسوس ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ▪︎ چالیس سال سے اوپر کی خواتین ہر سال باقاعدگی سے میموگرام ٹیسٹ کروائیں۔ بروقت تشخیص اور علاج سے بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اموات کی شرح کم ہو سکتی ہے ۔ کن احتیاطی تدابیر سے خطرہ کم ہوسکتا ہے ؟ ▪︎ بچوں کو دو سال تک اپنا دودھ پلائیں۔ ▪︎ روزانہ باقاعدگی سے ورزش کریں ▪︎وزن کو نارمل بی ایم آئ رینج میں رکھیں۔ ▪︎ چھاتی کا ہر ماہ از خود معائنہ کرتی رہیں۔

Author

1 Comment

  • Hi, this is a comment.
    To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.
    Commenter avatars come from Gravatar.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *